ضمیر فروشی کرنے والے سینیٹ ارکان کو تلاش کریں گے شہباز شریف

شہبازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے سینیٹرز کا اجلاس، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور

شہبازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے سینیٹرز کا اجلاس۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضمیر فروشی کرنے والے سینیٹ ارکان کو تلاش کرکے کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں شہبازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔


اجلاس میں صدر (ن) لیگ شہبازشریف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کریں گے، جمہوریت کا وقار ایک بار پھرمجروح کیا گیا تاہم یہ صرف اپوزیشن کا نقصان نہیں، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، تمام اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس معاملے پر لائحہ عمل تیار کریں گے جب کہ 14سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا۔
Load Next Story