شام کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن کھلا رہنا چاہئے نیٹوسیکریٹری جنرل

شام اگر اپنے کیمائی ہتھیار مکمل تلف نہیں کرتا تو عالمی برادری کی جانب سے اس کے خلاف بھرپورکارروائی ہونی چاہئے، راسموسن


AFP September 18, 2013
کیمائی ہتھیاروں کا استعمال ایک بین الاقوامی جرم ہے اور جس نے بھی ان کا استعمال کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے، سیکریٹری جنرل نیٹو۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شام کی جانب سے کیے جانے والے کیمائی ہتھیار ختم کرنے کا وعدہ پورا کرانے کے لیے فوجی کارروائی کا آپشن کھلا رہنا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راسموسن نے کہا کہ شام کے کیمائی ہتھیار تلف کرنے کے حوالے سے روس اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے، مجھے امید ہے کے شام اپنا وعدہ پورا کرے گا تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو عالمی برادری کی جانب سے اس کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فوجی کارروائی کی دھمکی کی وجہ سے ہی مسئلے کے حل کے سفارتی راستے کھلے اس لیے مسئلے کے حل کے کامیاب سیاسی اور سفارتی حل کے لیے فوجی کارروائی کا آپشن بھی کھلا رکھنا ضروری ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کیمائی ہتھیاروں کا استعمال ایک بین الاقوامی جرم ہے اور جس نے بھی ان کا استعمال کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں