چین میں 15 روزتک کنویں میں پھنسے رہنے والی خاتون کو زندہ نکال لیا گیا

خاتون نے 15 دن کنوئیں میں مکئی اور بارش کا پانی پی کر گزارے۔

38 سالہ خاتون دوائیاں بنانے کے لئے جڑی بوٹیاں تلاش کررہی تھی کہ کنویں میں جا گری۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چین کے صوبہ ہینان میں خاتون کو کنویں میں 15 دن پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔


مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ ہینا ن میں 38 سالہ خاتون دوائیاں بنانے کے لئے جڑی بوٹیاں تلاش کررہی تھی کہ علاقے میں موجود ایک خشک کنواں جو مکئی کے پودوں سے ڈھکا ہوا تھا اس میں جاگری ، قریبی آبادی نہ ہونے کے باعث خاتون 15 دن تک کنویں میں پھنسی رہی اوراس دوران اس نے مکئی کے پودے اوربارش کا پانی پی کر گزارہ کیا ،علاقے میں مکئی کی کاشت کے لئے جب کسان وہاں پہنچے تو خاتون نے انہیں مدد کے لئے پکارا جس پر ریسکیوٹیم کو طلب کرلیا گیا اورانہوں نے انتہائی جدوجہد کے بعدر خاتون کو باہر نکال لیا۔

ریسکیو ٹیم نے خاتون کو جب کنویں سے نکالا تواس کی حالت انتہائی خراب تھی اور اس سے بات تک نہیں کی جا رہی تھی،خاتون کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اب اس کی حلات بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story