بھارت نے امریکی صدر کی پیشکش پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں وزیر خارجہ

مسئلہ کشمیر پر تمام تر پیشکشوں کے باوجود پیشرفت نہیں ہو رہی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 02, 2019
مسئلہ کشمیر پر تمام تر پیشکشوں کے باوجود پیشرفت نہیں ہو رہی، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کی پیشکش پر ہی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہونا ضروری ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں تاہم تمام تر پیشکشوں کے باوجود کشمیر پر پیشرفت نہیں ہو رہی، عالمی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر پر تشویش ہے جب کہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نئی کمک بھجوانے پر بھی تشویش ہے، خطے میں امن سے بھارت کو بھی فائدہ ہوگا جب کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط لکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں