مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں اہلکار ہلاک گاڑی تباہ  

ضلع شوپیاں میں سیکیورٹی فورس پر فائرنگ اور ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ کردی گئی


ویب ڈیسک August 02, 2019
بھارتی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران کی گئی۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسرے واقعے میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں آرمی 92 بیس اسپتال لے جایا گیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثناء ضلع پلوامہ میں زاہد باغ روڈ سے گزرنے والی بھارتی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 5 اہلکار معمولی زخمی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں