آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز میں ٹیموں کو 2 اضافی ریویوز دینے کا فیصلہ

یکم اکتوبر سے ٹیسٹ میچز میں ٹیموں کو ہر اننگ کے 80 اوورز کے بعد مزید 2 ریویوز ملیں گے، آئی سی سی


ویب ڈیسک September 18, 2013
اضافی ریویوز کا فیصلہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کے 2 روزہ اجلاس میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم اکتوبر سے ٹیسٹ میچز میں ہر ٹیم کو 2 اضافی ریویو دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کے دو روزہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر سے ایسے ٹیسٹ میچز جن میں ڈی آر ایس استعمال کیا جاتا ہے ٹیمیں ہر اننگ کے 80 اوورز کے بعد 2 مزید ریویوز استعال کر سکیں گی، اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کا کام ڈی آر ایس کی مانیٹرنگ اور اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ ٹیکنالوجی کو امپائرنگ میں کس طرح بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میچز میں ریویوز کی تعداد میں اضافے کو فی الحال آزمائشی بنیادوں نافذ کیا جائے گا جسے ورکنگ گروپ مانیٹر کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |