کینیڈا میں بس ٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد ہلاک 30 زخمی

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک September 18, 2013
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

کینیڈا کے دارالحکومت میں ڈبل ڈیکر بس ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت اوٹاوا کے نواحی علاقے میں ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث بس ٹورنٹو جانے والی ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے، لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 11 افراد کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپرنے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں