زیریں سندھـ مون سون کی پہلی بارش حیدرآباد اندھیرے میں ڈوب گیا
کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد بدھ کی شام تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب.
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ بدھ کو مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد بدھ کی شام حیدرآباد اور اطراف میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں 2.3 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، بارش شروع ہوتے ہی حبس اور گرمی کے مارے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ۔ تاہم بارش کے ساتھ ہی نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران کی نااہلی کے باعث آفندی ٹائون، قاضی عبدالقیوم روڈ، حیدر چوک اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔
علاوہ ازیں میرپورخاص، ڈگری، نوکوٹ، کوٹ غلام محمد، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو آدم، کھپرو، شاہ پور چاکر، شہداد پور، عمر کوٹ، کنری، سامارو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ماتلی، تلہار، کھوسکی، ٹنڈو غلام علی، ٹنڈو باگو، پنگریو، ٹھٹھہ، جاتی، سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بدھ کی دوپہر سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ زیریں سندھ کے مذکورہ علاقوں میں بھی بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی بند ہو گئی جو رات گئے تک بحال نہ ہو سکی، ٹنڈو آدم میں آسمانی بجلی گرنے سے حیسکو کا ٹرانسفارمر تباہ ہو گیا، جب کہ مٹھی میں گائوں عاقلی میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان امیر بخش ہنگورجو زخمی جب کہ اس کی بکری مر گئی۔
بارش نہ ہونے کے باوجود مٹھی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل کی شب بندہونے والی بجلی بدھ کی رات تک بحال نہ ہو سکی۔ حیسکو ترجمان کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث مٹھی، ڈیپلو، اسلام کوٹ، نوکوٹ، ننگر پارکر، ٹنڈو غلام علی، ماتلی، پنگریو، کلوئی، کڈھن، سانگھڑ، کھپرو کو بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی۔ حق پر ست اراکین اسمبلی صلاح الدین ، وسیم حسین اور اکرم عادل نے بارش کے بعد حیدر آباد اور لطیف آباد کے پمپنگ اسٹیشنر کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کر نیکی ہدایت کی۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد ڈویژن میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔