یورپ میں معاشی بحران کے باعث مردوں میں خود کشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

2009 میں یورپ کے مختلف ممالک میں عام دنوں کے مقابلے میں خود کشی کے 4884 زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے، رپورٹ


AFP September 18, 2013
یورپ میں 15 سال سے 24 سال تک کے نو جوانوں میں 2008 کے بعد خود کشی کی شرح میں 11.7 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فوٹو؛ فائل

یورپ میں 2008 میں آنے والے معاشی بحران کے بعد مردوں میں خودکش کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور صرف 2009 میں یورپ کے مختلف ممالک میں عام دنوں کے مقابلے میں خود کشی کے 4 ہزار 884 واقعات زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک میں خود کشی کے وا قعات میں اضافے کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپ کے 54 ممالک میں 2008 کے معاشی بحران کے بعد 15 سال سے زیادہ عمرکے نوجوانوں اور مرد وں میں شرح اموات میں خطر ناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2009 میں یورپ کے مختلف ممالک میں عام دنوں کے مقابلے میں خود کشی کے 4884 زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے، 2009 میں 27 یو ر پی ممالک میں مردوں کی خود کشی کی شرح میں 4.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں جبکہ کیریبین اور لاطینی امریکا کے 18 ممالک میں یہ شرح 6.4 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔


برٹش میڈیکل جنرل کے آن لائن ایڈیشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2009 میں مردوں کی خود کشی کی شرح میں 3.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ میں 15 سال سے 24 سال تک کے نو جوانوں میں 2008 کے بعد اس شرح میں 11.7 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 45 سے 64 سال کی عمر کے مردوں کی خود کشی کی شرح میں 5.2 فیصد تک اضافہ ہوا، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں خود کشی کی شرح میں اس دوران 0.5 فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی مما لک میں 2008 میں آنے والے معاشی بحران کے بعد بے روز گاری کی بڑ ھتی ہوئی شرح نے مردوں کو خودکشی پر مجبور کیا، 2009 میں یورپ اور امریکا کے مختلف ممالک میں بے روزگاری کی شرح میں 17 سے 35 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہ شرح 2010 میں 25 سے 36 فیصد تک پہنچ گئی تھی، شمالی امریکا میں 2008 میں ہی بے روزگاری کی شرح میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ گیا گیا جبکہ 2009 میں یہ تعداد 2 گنا ہو گئی تھی، کیریبین اور وسطی امریکا کے ممالک میں 2009 اور 2010 کے دوران بے روز گار ی کی شرح میں 40 سے 45 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی امریکا کے ممالک میں اس عرصے کے دوران بے روز گاری کی شرح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا،مشرقی ایشیائی ممالک میں 10- 2009 کے دوران بے روز گاری کی شرح میں یورپی ممالک کے مقابلے میں کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 26 سے 27 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں