ذوالحج کا چاند نظر آگیا عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی

عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے، عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے شرکت کی جب کہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔


اجلاس میں ملک بھر سے بہتر مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کاچاند گزشتہ روز نظر آگیا تھا، اور سعودی سپریم کورٹ کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔
Load Next Story