ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی فردوس عاشق

2018 کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، فردوس عاشق


ویب ڈیسک August 02, 2019
ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے کس منہ سے اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں؟ فردوس عاشق۔ فوٹو: فائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے بجائے ہاتھ اٹھا کر حق رائے دہی استعمال کرنے کی تجویز دی تھی تو ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اسے رد کر دیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں؟، 2018 کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، ان دو جماعتوں نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی، کرپٹ قیادت کا دفاع کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

معاون خصوصی نے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے وفاداریاں بدلنے پر اپنی جماعت کے صوبائی ممبران کے خلاف کاروائی کی، اب بھی اس ضمن میں مثبت اقدام اور ترمیم کی حمایت کریں گے، احسن اقبال بھی تحقیقاتی کمیٹی ضرور بنائیں لیکن تحقیقات کا دائرہ چھانگا مانگا کے جنگلات اور مری کی پر فضا مقام پر قائم ریسٹ ہاوٴسز تک وسیع کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |