امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا زلمے خلیل زاد
طالبان سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا راستہ ہموار کرے، امریکی نمائندہ خصوصی
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ بہترین معاہدے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔
اپنے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ افغانستان میں امن معاہدہ چاہتے ہیں لیکن امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا، ایک ایسا معاہدہ جو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا راستہ ہموار کرے۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ بھی معاہدہ چاہتے ہیں، دوحہ پہنچ کر طالبان سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات کاآغاز کرنے والا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں افغان امن عمل اور باہمی متفقہ مقاصدکے حصول پراتفاق کیا گیا۔ زلمےخلیل زادنےافغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دوسرے بھی افغان امن عمل سے متعلق پاکستان کی تقلید کریں گے۔