شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ 3 اہلکار شہید

دہشتگردوں کی فائرنگ سے نائیک عبدالجبار ، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شہید ہوئے


ویب ڈیسک August 03, 2019
سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے، فوٹو: فائل

KARACHI: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ملکان چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہید اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شہید شامل ہیں۔ جب کہ سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں