ماں نے میری خوشی کے لیے ہر قربانی دی جسٹن بیبر

شوہر سے علیحدگی کے بعدوالدہ نے بچوں کی پرورش کیلیے حوصلے اور قوت ارادی سے کام لیا


APP September 19, 2013
میری ماں نے اپنے خاندان کو ہمیشہ پہلی ترجیح پر رکھا اور اس طرح وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ کے کم عمر گلوکار جسٹن بیبر کے مطابق اس کی والدہ کے مضبوط ارادوں اور حوصلوں نے ان کو دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون بنا دیا ہے۔

جسٹن کے مطابق اس کی والدہ اس کے لیے دنیا کی سب سے حسین خاتون ہے کیونکہ انھوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد بطور سنگل ماں بچوں کی پرورش کے لیے بے حد حوصلے اور قوت ارادی سے کام لیا اور جس کی وجہ سے آج وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔



جسٹن بیبر نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے سوتیلے باپ کوبھی دیا اورکہا کہ انھوں نے ان کی ماں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔ 19 سالہ جسٹن نے بتایا کہ ان کی ماں نے اس کی خوشی کے لیے ہرچیز کی قربانی دی اور مجھے ایک معروف شخصیت بننے میں بے حد مدد دی۔ انھوں نے اپنے خاندان کو ہمیشہ پہلی ترجیح پر رکھا اور اس طرح وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |