حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

عدالت کا حمزہ شہباز کو 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

عدالت کا حمزہ شہباز کو 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کی درخواست کی۔


فاضل جج نے پراسکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے؟۔ پراسکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم حمزہ شہباز شریف کا 52 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ندیم سعید کو اسٹیل ری رولنگ ملز لگانے آفر کی تھی، ندیم سعید شامل تفتیش ہوگیا ہے اور بیان دیا ہے کہ سلمان شہباز سے مل کر یونی ٹاس اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ تشکیل دی تھی۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
Load Next Story