ماہرہ خان نے اپنی آمدنی کا بڑا ذریعہ بتادیا

گوگل پر سب سے زیادہ پوجھا جانے والا سوال ماہرہ خان کی آمدنی سے متعلق ہے


ویب ڈیسک August 03, 2019
ماہرہ خان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سےمتعلق ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے خواہشمند ہیں فوٹوفائل

ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی آمدنی سے متعلق بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سےمتعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے خواہشمند ہیں وہیں لوگوں کو یہ جاننے کا بھی بے حد تجسس ہے کہ ماہرہ خان کی آمدنی کتنی ہے۔ اور سرچ انجن گوگل پر ماہرہ سے متعلق سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اور مہوش دونوں کو اداکاری نہیں آتی

اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی آمدنی سے متعلق بتاتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایاکہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے بہت کم پیسے ملتے ہیں لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے پیسے زیادہ ملتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی دراصل ہے کتنی۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان سے متعلق گوگل پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھاجانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جاسکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مذاقاً کہا کہ اگر مجھ سے ملنا ہے تو میرے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان فلموں میں کام کرنے کے ساتھ مشہور برانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں جب کہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ خان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B0sOs3zhn0k/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔