دلیپ کمارکوجلد گھربھیجنے کیلیے ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل

ڈاکٹروں نے تسلی دی ہے کہ دلیپ کمار کو جلد کمرے میں منقتل کر دیا جائیگا، اہلیہ سائرہ بانو

اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ دلیپ کمار کی حالت تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے، اہلیہ سائرہ بانو۔ فوٹو: فائل

برصغیر پاک وہند کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کی حالت تیزی کے ساتھ سنبھلنے لگی، ڈاکٹروں نے جلد گھربھیجنے کے لیے بورڈ تشکیل دیدیا۔

گزشتہ روزممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹروں نے دلیپ کمارکا معائنہ کیا اوررپورٹس کودیکھنے کے بعد اہلخانہ کوبتایاکہ اب ان کی حالت خطرے سے باہرہے اورپہلے مرحلے میں انھیں آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کیا جائے اوراس کے بعد گھرجانے کی اجازت دیدی جائے گی۔




اس حوالے سے ماضی کی معروف اداکارہ و دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانونے ممبئی سے فون پر''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ دلیپ کمار کی حالت تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے رپورٹس دیکھنے کے بعد بہت تسلی دی ہے کہ جلد ہی ان کوکمرے میں شفٹ کیاجائے گااوراس کے بعد گھرجانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ ڈاکٹروںکی جانب سے ادویات کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال اورکھانے پینے میں پرہیزبھی بتایاگیاہے۔ جس پرہم عمل کرتے ہوئے ان کی خورات اوردوائی کاخاص خیال رکھیںگے۔
Load Next Story