بھارتی سینماؤں کیلیے خدمات ایشوریا رائے کو ایوارڈ سے نوازا گیا

39سالہ ادکارہ کو جائنٹس انٹرنیشنل کی 41 سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز یہ ایوارڈ دیاگیا.


Showbiz Desk September 19, 2013
حال ہی میں ایشوریا کے سسر لیجنڈ اداکار امیتابھ کو بھی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق مس ورڈ ،لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریارائے کو ان کی بھارتی سینماکے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

39سالہ ادکارہ کو جائنٹس انٹرنیشنل کی 41 سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز یہ ایوارڈ دیاگیا۔ایشوریارائے ہم دل دیچکے صنم'' دیوداس'' جودھا اکبر''اور گرو جیسی معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ایوارڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صنعتکار مکیش امبانی تھے جنہوں نیت ایشوریاکو ایوارڈ دیا ۔اس موقع پر ڈیزائنر شائنا این سی،سونونگم اور دیگر کو بھی ایوارڈ دیے گئے،واضح رہے کہ حال ہی میں ان کے سسر لیجنڈ اداکار امیتابھ کو بھی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں