بدعنوان ٹریفک انسپکٹر ملازمت سے برطرف کردیا گیا

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کی زیر صدارت اجلاس،کانسٹیبل منورکا تبادلہ


Staff Reporter September 19, 2013
کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی میں کسی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے, ٹریفک ویجیلنس ٹیم

SYDNEY: بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں تعینات پولیس انسپکٹر معین احمد خان کو ملازمت سے برطرف جبکہ کانسٹیبل منور حسین کا تبادلہ جیکب آباد کردیا گیا ہے۔

یہ احکامات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو نے ٹریفک پولیس میں تطہیری مہم کا آغاز کرتے ہوئے محکمانہ تحقیقات کی روشنی میں جاری کیے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو ایس پی ڈی ایل، ایس پی موٹر وہیکل برانچز اور ڈی ایس پیز ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔



اس موقع پر انھوں نے ٹریفک پولیس کی قائم کردہ ویجلنس ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ محکمے میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی میں کسی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے، بدعنوانی ، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کو ہراساں یا پریشان کرنے والے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے، ٹریفک پولیس افسران یا اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست دفتر سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں