بھٹ شاہ رند اور جونیجا برادریوں میں مسلح تصادم پولیس افسرسمیت6زخمی

20ایکڑ زمین کے تنازع پر فریقین میں دوبدو فائرنگ،

فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

بھٹ شاہ کے قریب درگاہ لطیف کے پیچھے 20 ایکڑ زمین پر رند اور جوینجا برادری کے 2 گروہوں میں مسلح تصادم، دونوں اطراف سے درجنوں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک اے ایس آئی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

مسلح تصادم کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔




ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے رابطے پر بتایا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ملزمان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ مسلح افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story