حیدرآباد سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہےصابر قائمخانی

شہریوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم کرنا نا انصافی ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں


Numainda Express September 19, 2013
نڈز میں کٹوتی کر کے واسا کو پہلے ہی تباہ کر دیا گیا جہاں ملازمین کو تنخواہیں دینے تک کا فنڈ نہیں، ایم کیو ایم رہنما

حق پرست ایم پی اے انجینئر صابر حسین قائم خانی نے واسا کے فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن کاٹنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قرار دیا ہے۔

ایکسپریس اخبار سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فنڈز میں کٹوتی کر کے واسا کو پہلے ہی تباہ کر دیا گیا جہاں ملازمین کو تنخواہیں دینے تک کا فنڈ نہیں جبکہ واسا کی سبسڈی بھی بند کر دی گئی ، حکومت سندھ بھر میں ٹی ایم ایز کے فراہمی و نکاسی آب کے بلوںکی ادائیگی کر رہی ہے ۔

تاہم دو تین سال سے اس معاملے میں نہایت جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واسا حیدرآباد کی پہلے سبسڈی ختم کی گئی۔



اب اس کے واجبات بھی حکومت سندھ ادا نہیں کر رہی تاکہ حیدرآباد کے شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہو جائیں۔ انھوں نے کہاکہ اداروں کی جنگ میں عوام کے ساتھ مسلسل ظلم کیا جا رہا ہے۔

ہر تین ماہ بعد حیدرآباد کے عوام کے ساتھ بلیک میلنگ کی جاتی ہے اور پیسے نہ ملنے پر حیسکو، واسا اور سندھ حکومت کے بجائے حیدرآباد کے عوام کو سزا دیتا ہے جبکہ عوام، واسا اور حیسکو دونوں کو بجلی کے بل دیتے ہیں لیکن بل دینے کے بعد بھی پانی بند کرنا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے جس کا سپریم کورٹ، صدر ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ کو نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |