پی پی نے ہمیشہ عوام کی بلا تفریق خدمت کی ملک سکندر

اقتدار میں ہوں نہ ہوں بینظیر بھٹو کا مشن پورا کریں گے،ملک سکندر


Numainda Express September 19, 2013
ملک کی حقیقی سیاسی اور عوامی جماعت پیپلزپارٹی ہے جس کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے، ملک سکندر

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک سکندر خان نے کہا ہے ان کی پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں بے نظیر بھٹو شہید کے نظریے اور مشن کے تحت عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

ملک ہاؤس کوٹری میں شہریوں اور تاجروں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی حقیقی سیاسی اور عوامی جماعت پیپلزپارٹی ہے جس کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامشورو سندھ کا اہم ضلع ہے، ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے اس پر پورا اتریں گے، کوٹری ٹیلی گراف ریلوے ہیڈبرج کی تعمیر کے سلسلے میں بھی عوام کو جلد خوشخبری دیں گے تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے۔



انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، ہم عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہم نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ تاجروں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں