ٹھٹھہ سول اسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ختم

کورس نامکمل رہ جانے کے باعث سیکڑوں مریض مشکلات سے دوچار


Nama Nigar September 19, 2013
وزیر صحت نے ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کا وعدہ کیا ہے ، سول سرجن

ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس سی کے سیکڑوں مریض موجود ہیں مگر ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر عزیز طاہرانی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ سول اسپتال ٹھٹھہ کا سب سے بڑا اسپتال ہے اور اللہ کے فضل کرم سے یہاں پر سانپ، کتے کاٹنے کی ویکسین وغیرہ سب موجود ہیں۔ عوام کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں، ڈاکٹروں کی کمی وزیر صحت اویس مظفر نے پوری کرنے کا وعدہ کیا ہے، جلد پوری ہو جائیگی۔



ہمارے پاس ہیپاٹائٹس سی کے588 مریض ہیں جن کا کورس چل رہا تھا مگر ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پورے سندھ میں ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ حکومت یہ مسئلہ جلد حل کروادے تو تمام مشکلات دور ہو جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں