بھارتی باکسر نے عامر خان کو اسلحے کا انبار لگا کر مقابلے کا چیلنج کردیا

مجھے شکست دینے کے لیے صرف اسلحے کی نہیں بلکہ بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، عامر خان کا جواب


ویب ڈیسک August 03, 2019
اپنے سامنے میز پر مہلک ہتھیار سجا کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چیلنج کردیا، فوٹو: ٹوئٹر

مکسڈمارشل آرٹ کے ماہراور انڈین باکسر نیرج گویاٹ نے میز پر اسلحے کا انبار لگا کر عامر خان کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔

بھارتی باکسر نیرج گویاٹ نے شہرت کے لئے نیا انداز اختیار کر لیا ۔ اپنے سامنے میز پر مہلک ہتھیار سجا کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چیلنج کردیا۔

نیرج کا سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ گینگسٹر کے نام سے چیلنج وائرل ہو گیا ہے ۔ اس میں انہوں نے عامر خان اور ورلڈ باکسنگ کونسل کو دھمکی اور پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب پوری طرح مقابلے کےلئے تیار ہیں۔



 

عامر خان اور نیرج گویاٹ کی فائٹ جدہ میں شیڈول تھی لیکن انڈین باکسر کے کار حادثہ کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی جب کہ عامر خان نے ہنگامی طور پر آسٹریلوی باکسر بِلی ڈب سے چیلنج کی گئی فائٹ آسانی سے جیت لی تھی

دوسری جانب عامر خان نے انڈین باکسر کے دھمکی آمیز چیلنج کو ہوا میں اڑا دیا ،انہوں نے ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے انہیں شکست دینے کے لئے صرف بندوق نہیں ،بلکہ بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔