ضمنی انتخابات این اے 25 ٹانک سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب

پی ٹی آئی کے امیدوار داوڑخان کنڈی نے 64218 ووٹ حاصل کئےجب کہ جےیو آئی کےمولانا اسعدمحمود52315 ووٹ لے سکے۔


ویب ڈیسک September 19, 2013
این اے 25 کی سیٹ مولانا فضل الرحمان نے ایک سے زیادہ حلقوں میں کامیابی پر خالی کی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس

این اے 25 ٹانک میں ہونے والےضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوارداوڑخان کنڈی نے میدان مارلیاجب کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود شکست کھاگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 25 ٹانک سے تحریک انصاف کے امیدوارانجنیئر داوڑ خان کنڈی نے تقریبا 12 ہزارووٹوں کے فرق سے جویوآئی کے امیدوارمولانا اسعد محمود کو شکست دے دی، پی ٹی آئی کے امیدوار داوڑخان کنڈی نے 64 ہزار 2سو18 ووٹ حاصل کئے جب کہ جے یو آئی کے مولانا اسعدمحمود 52 ہزار3 سو 15 ووٹ لے سکے۔ حلقے میں 3 سو 8 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کے ساتھ ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی مختلف مقامات پرتعینات کئے گئے تھے، ٹانک میں پولنگ ختم ہونے کے بعد شام ساڑھے چھ بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جو صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ این اے 25 کی سیٹ مولانا فضل الرحمان نے ایک سے زیادہ حلقوں میں کامیابی پر خالی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں