کوٹری میں بد امنی ڈاکوؤں نے مرغیوں کی فیڈ لوٹ لی

ٹریلر کراچی جا رہا تھا،ڈرائیور کا احتجاج، پولیس نے منت سماجت سے مال واپس کرایا


Nama Nigar September 19, 2013
نامعلوم افراد نے ڈرائیور ذوالفقار اور کلینر اعجاز پر تشدد کرکے مرغیوں کی فیڈ کی4 بوریاں اتار لیں۔

کوٹری پھاٹک کے قریب لوٹ مار رک نہ سکی 6 نامعلوم افراد ٹرک سے مرغیوں کی فیڈ کی بوریاں اتارکر لے گئے۔

پولیس نے ایک بار پھر منت سماجت کے بعد فیڈ کی بوریاں واپس کرا دیں، گرفتاری ممکن نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پھاٹک کے قریب پیٹرول پمپ کے قریب انڈس ہائی وے پر کوٹری سائٹ سے کراچی جانے والے ٹریلر نمبر ٹی کے ڈی 476 سے6 نامعلوم افراد نے ڈرائیور ذوالفقار اور کلینر اعجاز پر تشدد کرکے مرغیوں کی فیڈ کی4 بوریاں اتار لیں۔



جس پر ڈرائیورنے ٹرک کھڑا کر کے احتجاج کیا، سائٹ پولیس نیڈرائیور کو یقین دہانی کرائی اور فیڈ کی بوریاں واپس کرانے کو کہا، ذرائع کے مطابق پولیس نے نامعلوم مقام پر پہنچ کر لوٹے گئے مالکی واپسی کے لیے بڑی منت سماجت کی اور چاروں بوریاں ڈرائیور کو لا کر دے دیں جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔