امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

فائرنگ سے چالیس افراد زخمی، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک August 04, 2019
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا (فوٹو: اے ایف پی)

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریاست ٹیکساس کے شہر ال پاسو کے کائلو وسٹا Cielo Vista مال میں ہوئی جو کہ میکسیکو کی بارڈر سے چند میل کے فاصلے پر ہے، فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے ایک سفید فام مشکوک لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس کی عمر 21 سال اور نام پیٹرک کروسیوز ہے۔

el passo shooting 2

پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں سے خون کے عطیات طلب کرلیے اور کہا کہ زخمیوں کو بچانے کے لیے بڑی تعداد میں خون درکار ہے، مخیر عوام خون کا عطیہ دیں۔ اس اعلان کے بعد اسپتال میں اپنے پیاروں کو دیکھنے اور خون کے عطیات دینے والے جمع ہوگئے۔

el passo shooting

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جن زخمیوں کا علاج جاری ہیں اس میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔



دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ال پاسو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے حوالے سے بری اطلاعات ہیں جب کہ کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ہیں، گورنر کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں