کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی کارکنوں سمیت دس افرادہلاک

متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک رکن خالد کاشمیری کوماڈل کالونی میں...


Faraz Khan/ August 30, 2012
کراچی میں بدھ کو دس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے چار متحدہ قومی موومنٹ اور ایک پیپلز پارٹی کا کارکن شامل ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کراچی میں بدھ کو دس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے چار متحدہ قومی موومنٹ اور ایک پیپلز پارٹی کا کارکن شامل ہے۔

متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک رکن خالد کاشمیری کوماڈل کالونی میں گولیاں مار کے ہلاک کردیا گیا۔ خالد کاشمیری متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ملیر کے یونٹ 189 کا انچارج تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ کا ایک اور کارکن احسن دہلی کالونی میں فرئیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں حلیف گروپ کے ہاتھوں زاتی تنازعہ پر مارا گیا۔ ایس ایچ او وقار تنولی نے بتایا کہ لڑائی میں دو اور لوگ گلفام اور زبیر زخمی ہوئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور کارکن کو نیو کراچی میں بلال کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول شوکت اپنے گھر کے پاس کھڑا تھا جب نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔ مقتول کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 80 کے کارکن کو لانڈھی نمبر چار میں دو نامعلوم افراد گولی مار کر چلے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ہمدرد کو قصبہ کالونی میں پیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں