حکمراں اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں طاہرالقادری
دہشتگردی نے ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کوخطرات سے دوچار کر دیا، طاہر القادری
WASHINGTON:
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اورنام نہاد جمہوریت سے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں خطرات سے دوچار ہیں استحصالی اورکرپٹ سیاسی نظام نے عوام کوسخت مایوس کیا ہے۔
نظریہ پاکستان کی روح کو کمزور تر کردیا گیا ہے موجودہ نظام بوسیدہ ہوچکا، اس میں کسی بھی طبقہ کے حقوق کا تحفظ نہیں ہے حکمران عوامی نہیں بلکہ اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، پاکستان عوامی تحریک اس ظالمانہ سیاسی نظام کے خاتمہ کے لیے پرامن جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے جسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام مہنگائی، دہشت گردی، ناانصافی اور لاقانونیت کے عذاب کا شکار ہیں عوام کوحقوق کی بحالی کیلیے پاکستانی عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا اب گھروں میں بیٹھے رہنے کا وقت نہیں، کرپٹ نظام اور مقتدر طبقے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے عملی جدوجہد کرنے کا وقت آ چکا ہے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگی۔