ندیم ہاشمی کی رہائی نیک شگون ہے حیدر عباس رضوی

ڈاکٹرعمران فاروق بڑا الطافسٹ تھا، لیاری گینگ وار کے بڑے لوگ بیرون ملک جاچکے ہیں


Monitoring Desk September 19, 2013
گورنر نے آپریشن کی کمانڈ کا مطالبہ نہیں کیا، ٹودی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے ندیم ہاشمی کی رہائی نیک شگون ہے، ڈاکٹر عمران فاروق سب سے بڑے الطافسٹ تھے۔

ٹارگٹڈ آپریشن ایم کیوایم کا ہی مطالبہ تھا، ایم کیو ایم کے کارکنوںکی بڑی تعداد ایسی ہے جن پر چرس کا مقدمہ بناکر جیل بھیجا گیا۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہا کہ ندیم ہاشمی کو گرفتار بعد میں کیا گیا اور مجرم پہلے قراردے دیا گیا حالانکہ کوئی بھی شخص اسوقت تک معصوم قرار دیا جاتا ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے، پالیسی لیول پر ندیم ہاشمی کی طرح کسی کو بھی گرفتار کرنا زیب نہیں دیتا اگر انٹیلی جنس کو بنیاد بناکر ایم کیوایم کیخلاف کارروائی کی گئی تواحتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔



لیاری وار گینگ کے بڑے لوگ تو بیرون ملک جا چکے ہیں اب جو باقی رہ گئے ہیں وہ بھی کچھ لاہور سے مل رہے ہیں تو کچھ کہیں اور سے، ہم پھر بھی ان کو ٹائم دینے کے حق میں ہیں،میں نہیں مانتا کہ عمران فاروق کے حوالے سے نئی تنظیم کے قیام کے سلسلہ میں بات سچ ہو۔ ٹارگٹڈ آپریشن کی کمانڈ آئینی طور پر وزیراعلیٰ کے پاس ہے میں نہیں سمجھتا کہ گورنر نے آپریشن کی کمانڈ کا کوئی مطالبہ کیا ہے،کراچی کو پرامن بنانے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا کریڈٹ بلاشبہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |