مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 8 کشمیری نوجوان شہید
گزشتہ 4 دنوں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 15 کشمیری شہید ہوچکے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔
واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔