
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں، ایسے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔
Indian allegations of cross LOC action by Pakistan and possession of bodies are mere propaganda. Such blatant lies / staged dramas are Indian disinformation manoeuvre to divert world attention from increased atrocities by Indian Occupation Forces inside IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 3, 2019
واضح رہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی فورسزکی جانب سے کلسٹربم کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹربم کااستعمال انٹرنیشنل کنونشن کی خلاف ورزی ہے،کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا،ہر پاکستانی کے خون میں کشمیردوڑتا ہےاور کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔