متعدد فیکٹریوں پٹرول پمپس پر کروڑوں روپے کی گیس وبجلی چوری

گجرات میں پاٹری انڈسٹری پر چھاپہ، سالانہ ڈھائی کروڑ کی گیس چوری پر 4مالکان کیخلاف مقدمہ


Numaindgan Express/Crime Reporter September 19, 2013
ملتان میں ایک، کہروڑ پکا سے ن لیگی لودھراں کے جنرل سیکریٹری سمیت 3 بجلی چور گرفتار۔ فوٹو: فائل

ٹاسک فورسز اور واپڈا وسوئی گیس ٹیموں کا بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس دوران فیکٹری مالکان سمیت درجنوں افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ متعدد افراد کو لاکھوں روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میپکو نے 4 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ دریں اثناء میپکو نواں شہر نے چیکنگ کے دوران 31 بجلی چوروں کو 58 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا چوہدری ظفراللہ عاصم کی نگرانی میں گزشتہ روز تحصیلدار کہروڑ پکا شیر محمد خان نے میپکو سب ڈویژن فسٹ کہروڑ پکا کے سٹی فیڈر کے انچارج محمد شفیق، ایل ایس رمضان شاہ، میٹر ریڈر محمد صدیق، میٹر انسپکٹر رانا بلال، رانا صدیق اسسٹنٹ لائن مینوں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محلہ جبلہ والا میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری لودھراں قاری عبدالرحمن جبلہ جو کہ واپڈاکی پی وی سی سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، واپڈا ٹیم نے بجلی چوری پکڑے جانے کے بعد بارہ میٹر تار کو قبضہ میں لے کر ایس ڈی او محمد صابر خان کانجو کے حوالے کر دی۔



اوکاڑہ میں بجلی وگیس چوری کرنیوالے اکرم، ریاض، اقبال، شاہد، انور اور دو خواتین رشیداں بی بی، ناصرہ اقبال سمیت 13افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ہارون آباد شہر میں بجلی چوری پر عباس پٹرولیم اور الرحمن پٹرولیم کے کنکشن کاٹ کر مالکان لیاقت اور شہزاد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔ پاکپتن میں گھریلو میٹر کے کمرشل استعمال پر بندھن میرج ہال کے مالک عمر کو 36ہزار، دکاندار طارق جاوید کو 26ہزار جرمانہ کر کے مقدمات درج کر لیے گئے، دیگر علاقوں سے معظم اقبال، صابر، عطاء ، احسن وغیرہ پکڑے گئے۔

گوجرانوالہ میں سپیشل ٹاسک فورس نے شیخوپورہ روڈ پر واقع اقبال میٹل سمیت چار فیکٹریوں میں پائپ لائن بچھا کر کروڑوں روپے کی گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا۔ خوشاب میں گیس چوری پر متعدد افراد کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ سرگودھا کے علاقہ ترکھانوالہ میں بجلی چوری پر حسن شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رحیم یار خان کے علاقہ چوک بہادر پور میں سوئی گیس ٹیم نے عطا آئل ملز پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی، ملز کے میٹر کو ٹمپرڈ کر کے گیس چوری کی جا رہی تھی۔ دریں اثناء گجرات پولیس اور سوئی گیس کی خصوصی ٹیم نے دریائے چناب کے کنارے واقع پاٹری انڈسٹری پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ کر فیکٹری کے چار مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور انکی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |