پاکستانی جوڈیشل کمیشن کو7 روز کے لیے بھارتی ویزا جاری

8رکنی کمیشن ممبئی حملے کے گواہوں پرجرح کے لیے 21 ستمبرکوبھارت جائے گا


Online September 19, 2013
8رکنی کمیشن ممبئی حملے کے گواہوں پرجرح کے لیے 21 ستمبرکوبھارت جائے گا. فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان جوڈیشل کمیشن کو 7 روز کے لیے بھارتی ویزا جاری کردیا ہے جو ممبئی حملہ کے گواہوں پر جرح کے لیے 21 ستمبرکو بھارت کادورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ویزے جاری کردیے گئے ہیں اورآج پاسپورٹ بھی واپس کردیے جائیں گے۔



8 رکنی کمیشن نے 4 سے 5 دن کے ویزے کے لیے کہا تھا لیکن ہائی کمیشن نے انھیں7 دن کا ویزا جاری کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویزا ممبئی، دہلی، آگرہ اورامرتسرکے لیے جاری کیا گیا ہے۔کمیشن کے ممبران واہگہ بارڈر کے ذریعہ بھارت میں سفرکرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں