بھارتی عزائم خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش ہے وزیر خارجہ

کشمیر کی صورتحال پر پوری دُنیا کو تشویش ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 04, 2019
کشمیر کی صورتحال پر پوری دُنیا کو تشویش ہے، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم، خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابقہ سیکرٹریز کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سمیت سابقہ خارجہ سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور تشویشناک صورتحال پر مشاورت کی گئی جب کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتی ہوئی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر پوری دُنیا کو تشویش ہے، بھارتی عزائم، خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش ہے لہذا عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں فوری طور پر اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں