مضاربہ اسکینڈل مزید ساڑھے 4 ہزارمتاثرین نیب پہنچ گئے

مفتی احسان جون میں55کروڑرضاکارانہ واپس کرکے رہاہوئے تھے، اب کچھ نہیں،نیب ذرائع

مفتی احسان جون میں55کروڑرضاکارانہ واپس کرکے رہاہوئے تھے، اب کچھ نہیں،نیب ذرائع. فوٹو: فائل

مضاربہ کے نام پر ہزاروں لوگوں کے ساتھ جعلسازی کے مرتکب مفتی احسان کی لوٹ مارکے شکار متاثرین کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن سے مضاربہ کے نام پر ڈھائی ارب سے زائد وصول کیے گئے۔

یہ رقم ان 55کروڑکے علاوہ ہے جو نیب نے ملزم سے جون میں رضا کارانہ واپس لیکراسے رہاکیا تھا۔ نیب اور مفتی احسان کے درمیان رابطہ کار میاں معین کو بھی نیب نے جیل بھیج دیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق بدھ تک نیب کے پاس سابقہ متاثرین کے علاوہ نئے متاثرین کی تعدادساڑھے 4 ہزارتک پہنچ گئی ہے جن کے ڈھائی ارب سے زائدکی رقم مفتی احسان نے مختلف کاروبار میں لگا دی تھیں اور ہر مضاربہ کے اکائونٹ ہولڈرسے وصول رقوم کو ماہانہ کی بنیادوں پر قسطوں کی ادائیگی میں دے رہا تھا لیکن جب نیب کے ساتھ55 کروڑکی ڈیل کرکے رہا ہوا تو ان ہزاروں متاثرین کی ماہانہ ادائیگی روک دی گئی تھی ۔




جس پر نئے متاثرین نے نیب سے رجوع کرنا شروع کیا اور دو ہفتوں میں ساڑھے 4 ہزار متاثرین نے نیب کو اپنی شکایات درج کرائی ہیں۔متاثرین نے مفتی احسان کی کمپنی کے معاہدوں کے ثبوت والی نقول کے ساتھ نیب سے رجوع کیا ہے۔ان متاثرین کے ڈھائی ارب سے زائدکی رقوم ہیں ملزم مفتی احسان کے مزیدکسی اثاثے کی نیب کو تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق رقوم کو بیرون ملک سونے کے کاروبارکیلئے منتقل کیاگیا لیکن اس کاروبارکاابھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔مفتی احسان کو نیب نے تحویل میں لے لیا ہے لیکن اس کے پاس اب ادائیگی کیلیے کچھ نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story