قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریدو فروخت کے رجحان میں اضافہ
فارم ہاؤس پرپرورش پانے والے جانوروں کی ویڈیوزاورتصاویرلے کر اپنی ویب سائٹ پرشیئرکردیتے ہیں، نمائندہ بکرامنڈی
سوشل میڈیا کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت اورآن لائن قربانی کے رحجان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ قربانی کاجانورخریدنے والوں کو اب مویشیوں منڈیوں میں دھکے کھانے کی بجائے آن لائن قربانی کے لئے بکرا، چھترا اوربیل مِل جاتا ہے تاہم آن لائن خریداری میں دھوکا اورفراڈکے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
قربانی کے لئے جانورپیش کرنے میں جہاں گزشتہ چندبرسوں سے مختلف ویب سائٹس خدمات سرانجام دے رہی ہیں وہیں اب فیس بک پردرجنوں پیکج بھی سامنے آئے ہیں جہاں سے آپ باآسانی اپنی جیب کے حساب سے من پسندجانورخریدسکتے ہیں۔ فیس بک پیجزپربکرے، چھترے، بیل اوراونٹ کی تصاویر، ویڈیو کے ساتھ ساتھ اس کا وزن، عمراورصحت سے متعلق معلومات بھی دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے قربانی کے لئے جانورپسندکرنا آسان ہوہوجاتا ہے۔
لاہورمیں آن لائن قربانی کے جانوروں کی خریداری کی آفرفراہم کرنیوالی ایک کمپنی کے نمائندے تنویراحمد نے بتایا کہ وہ لوگ بکروں، چھتروں اوربیل پالنے والے مختلف فارمرزسے رابطے میں رہتے ہیں۔ فارم ہاؤس پرپرورش پانے والے صحت مندجانوروں کی ویڈیوزاورتصاویرلے کر اپنی ویب سائٹ پرشیئرکردیتے ہیں، ہرجانورکی قیمت اس کے وزن ، صحت اورعمرکے حساب سے طے کی جاتی ہے، لہذاخریدارکے لئے یہ ایک بہترین آپشن ہوتا ہے۔
تنویراحمد نے بتایا کہ ان کی کمپنی گزشتہ سات برس سے خدمات فراہم کررہی ہے لیکن آج تک کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سوداپانے کے باوجوداگرخریدارکو جانورمیں بتائی گئی معلومات میں کوئی تضاد نظرآئے توخریداری منسوخ بھی ہوجاتی ہے ہمارے لیے اپنے کسٹمرکا اعتماد سب سے بڑھ کرہے۔
فیس بک پیج پرقربانی کے لئے سستے جانورفراہم کرنیوالے ایک کیٹل فارم کے نمائندے چوہدری مظفرنے رابطہ کرنے پربتایا کہ ہم جوبتاتے اوردکھاتے ہیں وہی جانوردیتے ہیں کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کرتے کیونکہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جانوروں کی قیمت دوسرے، تیسرے دن اپ ڈیٹ کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان جانوروں کے چارے اوردیکھ بھال کا خرچہ بڑھتا رہتا ہے۔
آن لائن قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کرنیوالے ایک اور ادارے کے سیلزمینجررضوان احمد کا کہنا تھا جانوروں کی بکنگ کے لئے خریدارآن لائن ادائیگی بھی کرسکتا ہے، اس صورت میں ہم خریدارکی پسندکا جانوراس کے ایڈریس پرپہنچادیتے ہیں۔ اس عمل میں فاصلہ کے حساب سے ٹرانسپورٹ کرایہ الگ سے وصول کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم خریداروں کو کیٹل فارم سے براہ راست جانورخریدنے کی آفربھی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس پنجاب میں 200سے زائدکیٹل فارم رجسٹرڈہیں۔ خریداراپنے شہرمیں قریب ترین کیٹل فارم پرجاکراپنی پسندکاجانورخریدلیتا ہے۔
قربانی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنیوالی متعددکمپنیاں اور ادارے بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کمپنیوں کی توجہ زیادہ تربیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ویب سائٹ پراپنی پسندکے جانورکی ادائیگی کرتے ہیں اوران کی بتائی گئی ہدایات کے مطابق قربانی کا گوشت تقسیم کردیاجاتا ہے۔ کئی فلاحی اوررفاحی ادارے جن میں ایدھی فاؤنڈیشن، منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، شوکت خانم سمیت دیگرادارے شامل ہیں ان کی طرف سے اندورن اوربیرون ملک مقیم مسلمانوں کو آن لائن قربانی اور اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کی سہولت دی جارہی ہے۔
مختلف اداروں کی طرف سے بکرے، چھترے، بیل اوراونٹ کی قیمت اورحصے میں فرق ہے۔ شوکت خانم کی طرف سے بکرا، چھترا کی قیمت 22 ہزار روپے، گائے کی قربانی میں فی کس حصہ 9 ہزار300 روپے مکمل گائے، بیل 65 ہزار 100 روپے ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے بکرا، چھترا 11 ہزار روپے، اجتماعی قربانی کا حصہ 7 ہزار500 روپے جبکہ مکمل گائے بیل 52 ہزار 500 روپے ہے۔