ایل او سی پر کلسٹر بموں کا استعمال بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے
آزاد کشمیر کے علاقے نوسیری کی شہری آبادی میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر بموں کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لے آیا ہے، آزاد کشمیر کے علاقے نوسیری کی آبادی میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں جب کہ اسی علاقے میں گزشتہ روز کلسٹر بموں سے 4 شہادتیں ہوئیں تھیں اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔