کلسٹر بم حملہ وزیرخارجہ کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے وزیر خارجہ کو صورتحال کا نوٹس لینے اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا


ویب ڈیسک August 04, 2019
نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، ہندو یاتریوں اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویش میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں، ان حالات میں او آئی سی فوری طور اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے وزیر خارجہ کو صورتحال کا نوٹس لینے اور اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔