سندھ کابینہ میں توسیع مزید 4 وزراء نے حلف اٹھالیا

حلف اُٹھانے والوں میں سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل انور سیال شامل


ویب ڈیسک August 04, 2019
نثار کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے فوٹو: فائل

سندھ میں 4 نئے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 4 نئے وزراء نے حلف اُٹھا لیا، حلف اُٹھانے والوں میں سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل انور سیال شامل ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزراء سے حلف لیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ سہیل سیال بھی پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔