ایران میں فحش ویب سائٹ بنانے والا عمرقید کا اسیر فرار ہو کر کینیڈا پہنچ گیا
سعید مالک پور کو 2010ء میں سزائے موت دی گئی تھی جسے 2012ء میں کینیڈا کے دباؤ پر عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا
KARACHI:
ایران میں فحش ویب سائٹ بنانے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا شخص 3 دن پیرول پر رہائی کے دوران اہل خانہ کے ہمراہ فرار ہوکر کینیڈا پہنچ گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں فحش ویب سائٹ بنانے کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے سعید مالک پور کو 3 دن کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جب کہ ان پر اہل خانہ سمیت بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد تھی اس کے باوجود مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سعید مالک پور کینیڈا کی شہریت بھی رکھتے ہیں اور ان کی گرفتاری اور سزا ملنے کے دوران کینیڈا میں شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا اور ان کی رہائی کے لیے کینیڈا کی حکومت نے بھی رابطہ کیا تھا جسے ایران نے مسترد کردیا تھا تاہم اب قیدی کے کینیڈا پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر قید کے قیدی کے تین دن کے پیرول پر رہائی کے دوران بیرون ملک سفر پر پابندی کے باوجود کینیڈا پہنچ جانا حیران کن امر ہے جو دونوں ملکوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں، قیدی کو بیرون ملک سفر پر پابندی ہٹانے کی تصدیق کے بعد پیرول پر رہا کیا گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعید مالک پور کو 2010ء میں فحش ویب سائٹ بنانے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے کینیڈا کے شدید احتجاج کے باوجود 2012ء میں برقرار رکھا تاہم اسی برس سعید مالک پور کے تائب ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔