عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے اوآئی سی

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے،اسلامی تعاون تنظیم


ویب ڈیسک August 04, 2019
سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے، اوآئی سی، فوٹو: فائل

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور کلسٹر بم کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

[poll id="1473"]

سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پرکلسٹربم کےاستعمال پرشدید تشویش ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے اور مقبوضہ کشمیرکے پرامن حل کےلیے عالمی برادری اپنی ذمے داری پوری کرے جب کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کلسٹر بم حملہ؛ وزیرخارجہ کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ



واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔