سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ کیا


ویب ڈیسک August 04, 2019
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق، فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ اگلے ہفتے دونوں رہنماؤں نے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیرجمہوری رویہ دراصل اپوزیشن کی جیت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔