غربت بیروزگاری اور سماجی دباؤ سے شراب نوشی کا رجحان بڑھ گیا

بعض بڑے رہنما بھی شراب پیتے ہیں اور کئی تقریبات میں شراب پیش کی جاتی ہے


INP September 19, 2013
بعض بڑے رہنما بھی شراب پیتے ہیں اور کئی تقریبات میں شراب پیش کی جاتی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غربت ، بیروزگاری ، سیاسی تشدد اور سماجی دباؤ سے تنگ افراد میں شراب پینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

بعض بڑے رہنما بھی شراب پیتے ہیں اور کئی تقریبات میں شراب پیش کی جاتی ہے لیکن یہ بات کبھی سرعام نہیں آئی یا کیمرے پر ریکارڈ نہیں ہوئی، شراب پینے والے افراد میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔



سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 96 فیصد افراد مسلمان ہیں جو مذہبی احکام کے تحت شراب نہیں پی سکتے، ایسے لوگوں کیلیے80 کوڑوں کی سزا طے ہے لیکن اسے سختی سے لاگو نہیں کیا جاتا۔ غیرقانونی شراب سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد مسلمانوں کی ہوتی ہے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ 5سالوں میں شراب پینے سے متعلق بیماریوں میں کم سے کم 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |