ریلوے کی 1300 بھرتیوں کیلیے نئی قرعہ اندازی کا فیصلہ

بھرتیوں کیلیے ٹیسٹ انٹرویوزپاس کردہ امیدوار ہی نئی قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے


Qaiser Sherazi August 05, 2019
کابینہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینئر آفیسر کی نگرانی میں قرعہ اندازی لازمی قراردیدی۔ فوٹو:فائل

پاکستان ریلوے میں آسامیوں پر بھرتیوں کیلیے قرعہ اندازی وفاقی کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ کی جائے گی۔

پاکستان ریلوے میں اسکیل1تا اسکیل 5کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کیلیے قرعہ اندازی وفاقی کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ کی جائے گی، وفاقی کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قرعہ اندازی سے بھرتیوں کے لیے مجاز اتھارٹی سے ایک درجہ سینئر آفیسر کی نگرانی میں قرعہ اندازی لازمی قراردیدی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ریلوے نے نوٹیفکیشن پرفوری عملدرآمد کیلیے تمام ریلوے ڈویژنل افسران کے نام سرکلر جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 1030سیٹوں پر تھرڈ پارٹی بحریہ ٹاؤن آئی ٹی ایکسپرٹ ٹیم کے ذریعے ہونے والی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی بھی منسوخ کر دی گئی۔ جن امیدواروں نے ان بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویوزپاس کیے تھے وہی نئی قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ نے رابطہ پر''ایکسپریس'' کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کے یہ وفاقی کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا فیصلہ ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ نئی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں