ٹرین سے گر کر معجزانہ طور پر بچ جانیوالی بچی ورثا کے حوالے
صباحت والدین کیساتھ کراچی سے کشمیر جاتے ہوئے بہاولپور میں کھڑکی سے گرگئی تھی
ٹرین سے گرنے والی چار سالہ بچی کو اس کے ورثاکے حوالے کر دیا ہے۔
ٹرین سے گر کر معجزانہ طور پر بچ جانے والی چار سالہ بچی کی فیملی عوامی ایکسپریس کے ذریعہ کراچی سے آزاد کشمیر جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین سے گرنے والی بچی صباحت کی مناسب نگہداشت، علاج معالجہ پر بہاول پور پولیس کے اقدامات کوخصوصی طور پر سراہا اور متعلقہ پولیس افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور گلدستوں سے نوازا۔
چند روز قبل صباحت بی بی اپنے والدین کے ہمراہ عوامی ایکسپریس کے ذریعہ کراچی سے آزاد کشمیر جا رہی تھی والدین کے مطابق صباحت بی بی برتھ پر سو رہی تھی اور ٹرین کی کھڑی کھلی ہونے کے باعث ٹرین سے گر گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر بہاول پور غلام رسول بھٹی نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا،بچی کا فوری طور پر طبی معائنہ کرایا گیا اور علاج معالجہ فراہم کرنے کے بعد بہاول پور پولیس نے صباحت کے والدین کو ٹریس کر کے بہاول پور بلالیا تھا۔