افغان مہاجرین کی وطن واپسی 31 دسمبر 2015 تک مکمل ہوجائیگی قادر بلوچ

غیر ملکیوں کے پاکستان میں قیام کی روک تھام کیلیے کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔ قادر بلوچ


این این آئی September 19, 2013
غیر ملکیوں کے پاکستان میں قیام کی روک تھام کیلیے کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔ قادر بلوچ۔ فوٹو؛ فا ئل

ریاستوں و سرحدی علاقہ جات کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین رضا کارانہ وطن واپسی کاعمل 31 دسمبر 2015 تک مکمل ہوجائے گا۔

کراچی میں بسنے والے تمام لوگوں کی رجسٹریشن کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال پر وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 16 لاکھ 30 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار ہے۔ غیر ملکیوں کے پاکستان میں قیام کی روک تھام کیلیے کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔ افغان مہاجرین کے رضا کارانہ وطن واپسی کے عمل کی تکمیل کیلیے 4 فریقی اجلاس ہو رہا ہے جس میں طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جن افغان مہاجرین کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں اس کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد یہ کارڈ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں