بی جے پی نے آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا کانگریس

2 ارکان پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے اور ایم ایم فیاض بھارتی آئین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔


ویب ڈیسک August 05, 2019
2 ارکان پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے اور ایم ایم فیاض بھارتی آئین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔ فوٹو:فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا بل پیش کیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

کانگریس کے رہنما غلام نبی نے حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آج آئین کا قتل کردیا ہے۔

جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے اور ایم ایم فیاض نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آئین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔

دوسری طرف بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنما اس فیصلے پر خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں اور مکمل حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں