جوہری صلاحیت حاصل ہونے کے باوجود ایران کبھی بھی ایٹم بم نہیں بنائے گا حسن روحانی

ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے، حسن روحانی

ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، حسن روحانی. فوٹو رائٹرز

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری صلاحیت حاصل ہونے کے باوجود کبھی بھی ایٹم ہتھیار نہیں بنائے گا۔


امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ جوہری پروگرام پرمغربی ممالک سے مذاکرات کرنے کے لیے مکمل بااختیار ہیں، اس سلسلے میں ان کا امریکی صدرکے ساتھ خطوط کا تبادلہ بھی ہوا ہے، انہوں نے حال ہی میں صدر اوباما کی جانب سے انہیں بھیجے گئے خط کو 'تعمیری اور مثبت' بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کی وجہ سے مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا سامنا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی پرامن مقاصد کے لئے کر رہا ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا موقف ہے کہ ایرانی قیادت ایٹم بم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
Load Next Story