پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات ابھی تک طے نہیں ہوپائی ترجمان دفترخارجہ

ملا برادر کو ترکی یا سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری اعزاز احمد


ویب ڈیسک September 19, 2013
وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا 23 سے 29 ستمبر تک ہوگا، اعزاز احمد چوہدری فوٹو : فائل

ترجمان دفتر خارجہ چوہدری اعزاز احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا وقت طے نہیں اس سلسلے میں دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چوہدری اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا 23 سے 29 ستمبر تک ہوگا، اس دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور مختلف ممالک کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا وقت طے نہیں اس سلسلے میں دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان کا خواہاں اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ملا برادر کو ترکی یا سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملا برادر کو وقت آنے پر رہاکردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں